Advertisement
Advertisement
Advertisement

زخمی انگلش پیسر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر نظریں جما لی

Now Reading:

زخمی انگلش پیسر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر نظریں جما لی

رواں سال کے اواخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انگلش پیسر مارک ووڈ اپنی زخمی کہنی کی سرجری کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ووڈ کا مارچ میں اپنی دائیں کہنی کا آپریشن ہوا تھا، مارک ووڈ انگلینڈ کے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انگلش فاسٹ بولر نے کہنی کے آپریشن کے بعد ہفتہ کو کلب کرکٹ کھیلی لیکن انہیں بولنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مارک ووڈ کا اس ہفتے کے آخر میں دوسرا آپریشن ہوگا اور وہ انگلینڈ کے باقی موسم گرما سے محروم ہونے کے لیے تیار ہے۔

ووڈ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ میں پچھلے دو یا تین ہفتوں سے نیٹ پر بولنگ کر رہا ہوں، لیکن کہنی میں ابھی کچھ مسائل ہیں۔

Advertisement

مارک ووڈ نے بتایا کہ میں نے اسے جانچنے کے لیے ایک کلب کھیل کھیلا اور بدقسمتی سے میری کہنی اب بھی بہتر نہیں ہے۔

پیسر نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے تیار رہنے کے لیے کہنی کی ایک اور سرجری کرائیں گے۔

واضح رہے کہ مارک ووڈ انگلینڈ کے تیز ترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں اور تمام فارمیٹس میں انگلینڈ کی ٹیموں کے اہم رکن رہے ہیں۔

انہوں نے انگلینڈ کے لیے 26 ٹیسٹ، 57 ایک روزہ بین الاقوامی اور 19 ٹوئنٹی 20 کھیلے ہیں، لیکن مارچ میں کیریبین کے دورے کے بعد سے وہ  کرکٹ کے میدان میں نہیں اترے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا پہلا میچ 22 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر