
بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ ایک ہاتھ سے محروم کرکٹر جی شیوا کی بیٹنگ کے معترف ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہربھجن سنگھ نے ڈیفرنٹلی ایبلڈ کرکٹ کونسل آف انڈیا کے ذریعہ پوسٹ کردہ شنکرا کی ویڈیو پر کچھ ایموجیز کے ساتھ “احترام” کا تبصرہ کیا۔
برصغیر پاک و ہند باصلاحیت کرکٹرز کی سرزمین ہے، اس خطے سے بڑے شہر نہیں بلکہ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں سے بھی اکثر شاندار کرکٹرز سامنے آتے ہیں۔
یہ سبھی مشہور شخصیات بھی نہیں ہیں، لیکن پھر بھی وہ کم باصلاحیت نہیں ہیں۔
ڈیفرنٹلی ایبلڈ کرکٹ کونسل آف انڈیا کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں دائیں ہاتھ سے محروم جی شیوا شنکرا نامی کھلاڑی کو نیٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Meet #GSShiva.The range and class in his strokes are second to none. All he seeks is an opportunity and a platform to show the world his rare talent. He is not alone, there are many specially talented divyang players and at #DCCI we are striving hard for their great future.@BCCI pic.twitter.com/kxeeK0yv6i
— Differently Abled Cricket Council of India (@dcciofficial) July 19, 2022
ان کے شاٹس کی رینج بہت اچھی ہے اور اس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ کو بھی متاثر کیا ہے۔
انہوں نے شنکرا کی ویڈیو پر جو ڈیفرنٹلی ایبلڈ کرکٹ کونسل آف انڈیا کے ذریعے پوسٹ کی گئی ایموجیز کے ساتھ “احترام” کا تبصرہ کیا۔
پوسٹ میں لکھا تھا کہ شیوا شنکرا سے ملو، اس کے اسٹروکس میں رینج اور کلاس کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ وہ صرف ایک موقع اور ایک پلیٹ فارم کی تلاش میں ہے جو دنیا کے سامنے اپنی نایاب صلاحیتوں کو ظاہر کرے۔
ہربھجن سنگھ ستمبر میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کے دوسرے سیزن میں حصہ لینے کے بعد کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے۔
ہربھجن سابق ہندوستانی اوپنر وریندر سہواگ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، آسٹریلیا کے سابق اسپیڈسٹر بریٹ لی، اسپن لیجنڈ متھیا مرلی دھرن اور ورلڈ کپ جیتنے والے انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن کے ساتھ شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایل ایل سی کے دوسرے سیزن میں چار ٹیمیں اور 110 سابق بین الاقوامی کرکٹرز شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News