
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اننگ سے شکست ایک اچھا سبق ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹ کمنز نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف اس میچ میں ہمارا غلبہ پہلے دن ہی تھا جب ہم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے تھے۔
پیٹ کمنز کے مطابق ہم نے پاکستان میں بہترین سیریز جیتی اور سری لنکا پر بھی برتری حاصل کر لی تھی۔
آسٹریلوی قائد نے کہا کہ گڑبڑ دوسرے دن شروع ہوئی جب ہم نے صرف 35 رنز پر آخری پانچ وکٹیں گنوا دی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو سری لنکا کے ہاتھوں اننگ اور 39 رنز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آسٹریلیا اپنی دوسری اننگ میں محض 41 اوورز میں 151 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا۔
پیٹ کمنز کے مطابق گال میں ایک اننگز اور 39 رنز سے یہ شکست آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے ایشیا میں اپنی طویل طرز کی کرکٹ کو بہتر بنانے کے ارادے کے لیے حقیقت کی جانچ ہو سکتی ہے۔
آسٹریلوی قائد نے کہا کہ ٹیم کی آدھی بیٹنگ لائن اور آدھی بولنگ لائن نے برصغیر میں پہلی دفعہ قدم رکھا تھا، لہذا ہمیں دو مخلتف وکٹوں پر کھیلے اور اس شکست سے ہمیں سبق ملا۔
پیٹ کمنز کے خیال میں اس سبق سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، خاص طور پر یہ تجربہ اگلے سال دورہ بھارت میں ہمارے کام آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News