
پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے امکانات ختم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی۔
پاکستان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں گال کے میدان میں ریکارڈ فتح سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی تاہم اب سری لنکا نے وہ پوزیشن واپس چھین لی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم 51.85 وننگ فیصد کے ساتھ تیسری سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
AdvertisementSignificant changes in the ICC World Test Championship standings following Sri Lanka’s triumph in the second #SLvPAK Test 👀#WTC23 | Details 👇
— ICC (@ICC) July 28, 2022
پہلی اور دوسری پوزیشن میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔جنوبی افریقا 71.43 وننگ فیصد کے ساتھ بدستور پہلی اور آسٹریلیا 70 وننگ فیصد کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
سری لنکا 48.15 سے بڑھ کر 53.33 وننگ فیصد کے ساتھ پانچویں سے تیسری پوزیشن پر آ گیا ہے جبکہ بھارت 52.08 فیصد کے ساتھ بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔
ویسٹ انڈیز 50 وننگ فیصد کے ساتھ بدستور چھٹی ، انگلینڈ ٹیم 33.33 وننگ فیصد کے ساتھ ساتویں، نیوزی لینڈ 25.93 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور بنگلادیش 13.33 فیصد کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News