Advertisement
Advertisement
Advertisement

شان مسعود نے ایک بار پھر پی سی اے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

Now Reading:

شان مسعود نے ایک بار پھر پی سی اے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
شان مسعود نے ایک بار پھر پی سی اے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

شان مسعود نے ایک بار پھر پی سی اے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) نے ایک بار پھر شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ 2022 میں دلکش فارم کے باعث پی سی اے پلیئر آف دی منتھ منتخب کیا ہے۔

شان مسعود نے اس سے قبل اپریل کے مہینے میں یہ اعزاز جیتا تھا اور یہ دوسرا موقع ہوگا جب بائیں ہاتھ کے بلے باز کو ٹرافی سے نوازا جائے گا۔

شان مسعود اس وقت جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں جس کی جانب سے کھیلتے ہوئے وہ رواں سیزن میں 1 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹی چیمپئن شپ 2022: شان مسعود پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد

اسی کے ساتھ ہی شان مسعود تین ایم وی پی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

ایک مرتبہ پھر پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرکے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ مستقل مزاجی ایک کرکٹر کے طور پر ہونے والی سب سے اہم خصوصیات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کی سب سے اہم ضرورت مستقل مزاجی ہے، لوگ آپ کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آپ مخالفت کا مقابلہ کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سونے کا بالکل وقت نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے آپ ترقی کرتے رہتے ہیں، میری ابتدائی سیزن کی پرفارمنس کو دیکھیں اور اب کی پرفارمنس پر نظر ڈالیں تو اس میں مستقبل مزاجی نظر آئے گی۔

Advertisement

شان مسعود جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس برقرار رکھتے ہوئے 82.74 کی اوسط سے 1074 رنز بناچکے ہیں جس میں ان کی تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شان مسعود کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم اب دیکھنا ہوگا کہ پاکستان کے لیے کون اوپننگ کرے گا کیونکہ عبداللہ شفیق اور امام الحق بھی فارم میں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر