Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی

Now Reading:

پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی

لاہور: پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔

دورے کے حوالے سے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیف ٹیم کا یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں کہ دورے کے لئے تعاون کیا، : امید ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی سیریز عرصہ درزاز کے بعد ہو رہی ہے۔

صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن عرفان معراج نے کہا کہ سری لنکا نے مختصر وقت میں سیریز کا اہتمام کیا ہے حالات اب بہتر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈیف کرکٹ کے کپتان زکاء احمد قریشی کا کہنا تھا کہ سیریز کے لئے اچھی تیاری کی ہے، سری لنکا میں دونوں فارمیٹ کی سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ 12جولائی تک ہونے والے دورے میں دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں، یہ تمام میچز ہمبنٹوٹا کے مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

پاکستان ڈیف ٹیم نے آخری بار 2017 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا، جس میں 2 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر