Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرین شرٹس کا ٹی ٹوئنٹی میں ایک درجہ ترقی کا امکان

Now Reading:

گرین شرٹس کا ٹی ٹوئنٹی میں ایک درجہ ترقی کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق عالمی نمبرون پاکستان کرکٹ ٹیم موجودہ وقت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے درجے پر موجود ہے تاہم اُس کے ایک درجہ ترقی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم نمبر دو پر موجود ہے، اور اس وقت جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوم سیریز میں نبرد آزما ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اگر انگلش ٹیم سیریز کے تیسرے اور آخری میچ بھی شکست سے دوچار ہوئی تو اس کی ایک درجہ تنزلی ہو جائے گی۔

انگلینڈ کی شکست کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے پوائنٹس برابر ہوجائیں گے لیکن اعشاریاتی فرق کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم کو ایک درجہ نیچے جانا پڑے گا، جس کا فائدہ پاکستان ٹیم کو ہو گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ اورسائوتھ افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا تیسرا اور آخری میچ 31 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا جس سے قبل سیریز ایک ،ایک سے برابرہوچکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی ٹیم 8497 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان 7826 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر