لاہور: پاکستانی کوہ پیما زہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرلی ہے۔
شہروزکاشف نے 8 ہزار 126 میٹر کی بلند چوٹی نانگا پربت کم عمر میں سرکر کے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، 20 سالہ شہروز نے 8 ہزار میٹر سے بلندآٹھویں چوٹی سرکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا بڑا اعلان
کوہ پیما شہروز کاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:34 پر نانگاپربت چوٹی سرکی ہے، وہ نانگا پربت سر کرنے والے دنیا کے کم ترین کوہ پیما بن گئے۔
واضح رہے کہ شہروز کاشف تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کم عمر کوہ پیما شہروزکاشف نے ایک اور چوٹی سرکرلی
پاکستانی کوہ پیما نے نیپال میں کینچن جونگا، لوٹسے اور مکالو کو سر کیا تھا اور اس سے قبل وہ ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو اور براڈ پیک سر چکے ہیں۔
شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں، اس کے علاوہ بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزار بھی شہروز کاشف کے پاس ہے۔
پاکستانی کوہ پیما کو 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں، انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
