Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرنے سے 11 وکٹس دور

Now Reading:

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرنے سے 11 وکٹس دور

انگلش فاسٹ بولر  جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرنے سے صرف 11 وکٹس دور ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 600 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے واحد فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن آج اپنی 40 ویں سالگری منارہے ہیں۔

https://twitter.com/englandcricket/status/1553274240488579073

ان کی سالگرہ پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ، آئی سی سی اور ان کی کاؤنٹی ٹیم لنکاشائر سمیت ان کے مداحوں نے بھی مختلف انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

https://twitter.com/lancscricket/status/1553304722211307521

Advertisement

جیمز اینڈرسن اب ٹیسٹ کرکٹ میں 30 سال کی عمر  کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں  حاصل کرنے والے سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 10 وکٹ دور ہیں ۔

صرف یہی نہیں وہ 11 وکٹیں حاصل کرکے 30 سال کی عمر کے بعد 400 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے واحد بولر بن جائیں گے۔

اس فہرست میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ 398 وکٹوں کے ساتھ پہلے، جیمز اینڈرسن 389 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 388 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے شین وارن 386 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور بھارت کے انیل کمبلے 343 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جیمز اینڈرسن کو ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف 43 وکٹیں درکار ہیں۔

آف اسپنر مرلی دھرن (800) اور لیگ اسپنر شین وارن (708) کے علاوہ کوئی بھی بولر ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل نہیں کرسکا ہے۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1553257828194066432

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر