شاہین شاہ کو اعزازی پولیس افسر بنانے پر صارفین کا دلچسپ تبصرہ
شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا اعزازی پولیس افسر بنادیا گیا ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرہ کررہے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو محکمہ پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ آف پولیس کا اعزازی عہدہ بھی دیا گیا ہے۔
سپر اسٹار پاکستانی فاسٹ باولرشاہین شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کے گڈول ایمبیسڈر (خیر سگالی سفیر ) مقرر۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہزاد خان بنگش اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری سپر اسٹار کرکٹر کو ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگا رہے ہیں۔ pic.twitter.com/epZv6u21yc
Advertisement— KP Police (@KP_Police1) July 4, 2022
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی پولیس کی وردی پہنے کافی پرجوش دکھائی دیے جبکہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے خیبر پختونخوا پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر
انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ پولیس کی ذمہ داری کتنی مشکل ہوتی ہے کیونکہ میرے والد بھی پولیس میں تھے، جب بھی خیبر پختونخوا پولیس کو کرکٹر کی ضرورت ہوگی میں حاضر ہوجاؤں گا۔
دوسری جانب شاہین شاہ کو پولیس کی وردی میں دیکھ کر صارفین بھی چپ نہ رہ سکے اور دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔
ایک صارف نے شاہین شاہ کو وردی میں دیکھ کر ان کی تعریف کی اور کہا کہ بہت اچھے لگ رہے ہیں، ماشااللہ۔
جبکہ سحرش نامی صارفہ نے تو شاہین شاہ کو پولیس کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک دے دیا اور کہا کہ ’صرف شاہین شاہ ہی ہماری پولیس کو ٹھیک کرسکتے ہیں‘۔

کرن نامی صارفہ نے سوال کیا کہ ’کیا اب ہم بابر اعظم کو پنجاب پولیس میں لے سکتے ہیں؟‘

زلقی مون نامی صارف نے کہا کہ ’اب تو خواتین مجرموں میں تیزی سے اضافہ ہوگا، وہ بھی صرف شاہین شاہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے لیے‘۔
https://twitter.com/XULQIMOON/status/1543911551438135296?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1543911551438135296%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F683041
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اب تک پاکستان ٹیم کی جانب سے 96 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 24 ٹیسٹ، 32 ون ڈے اور 40 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ کا نیا ہیئر کٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا
بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے اب تک 204 وکٹیں حاصل کیں ہیں جس میں سے 95 وکٹیں ٹیسٹ، 62 وکٹیں ون ڈے اور 47 وکٹیں ٹی ٹوئنٹی میچز میں حاصل کیںس ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
