Advertisement
Advertisement
Advertisement

گال ٹیسٹ تیسرے روز ہی ختم، آسٹریلیا 10 وکٹوں سے فتحیاب

Now Reading:

گال ٹیسٹ تیسرے روز ہی ختم، آسٹریلیا 10 وکٹوں سے فتحیاب

سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا ٹیسٹ  میچ تیسرے روز ہی اختتام ہی پذیر ہوگیا۔

آسٹریلیا نے 313 رنز 8  کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے روز کھیل کا آغاز  کیا تو صرف 8 رنز کے اضافے سے 321 کے مجموعی اسکور پر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

کپتان پیٹ کمنز 26  اور مچل سویپسن ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نیتھن لیون 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیمرون گرین نے 77، عثمان خواجہ نے 71  اور ایلکس کیری  نے 45 رنز کی اننگز کھیل کرٹیم کو برتری دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈیوڈ وارنر 25، مارنس لبوشین 13، مچل اسٹارک 10  جبکہ اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ 6،6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 4، جیفری وینڈرسے اور اسیتھا فرنانڈو نے 2 ،2  جبکہ دھننجیا ڈی سلوا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں کورونا مثبت آنے کے باعث تجربہ کار بلےباز اینجلو میتھیوز کی خدمات سے  محروم ہوگئی ، ان کے متبادل کے طور پر اوشادا فرنانڈو کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں  آسٹریلوی اسپنرز کا مقابلہ نہ کرسکی اور صرف 113 رنز   پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان دیموتھ کرونا رتنے 23، پتھم نسانکا 14، دنیش چندیمل 13، اوشادا فرنانڈو 12   اور دھننجیا ڈی سلوا 11 کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

ٹریوس ہیڈ نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے صرف 10 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نیتھن لیون نے بھی 4 جبکہ مچل سویپسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے محض 5 رنز کا ہدف ملا جو ڈیوڈ وارنر نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگاکر پہلے ہی اوور میں حاصل کرلیا۔

Advertisement

اس سے قبل  میزبا ن سری لنکا  نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  تھا جو ابتدائی 12 اوورز میں درست لگا تھا تاہم 13ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن ٹیم سنبھل نہ سکی تھی۔

سری لنکن ٹیم نروشن ڈکویلا (58) کی  نصف سنچری کی مدد سے 212 رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔اینجلو میتھیوز 39، کپتان دیموتھ کرونا رتنے 28، پتھم نسانکا 23  اوررمیش مینڈس 22 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 5، مچل سویپسن نے 3 جبکہ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

کیمرون گرین کو 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر