Advertisement
Advertisement
Advertisement

جویریہ خان کھلاڑیوں کی نجی زندگیوں پر بات کرنے والوں پر برس پڑیں

Now Reading:

جویریہ خان کھلاڑیوں کی نجی زندگیوں پر بات کرنے والوں پر برس پڑیں
جویریہ خان کھلاڑیوں کی ذاتی زندگیوں پر بات کرنے والوں پر برس پڑی

جویریہ خان کھلاڑیوں کی ذاتی زندگیوں پر بات کرنے والوں پر برس پڑی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر جویریہ خان نے کھلاڑیوں کی ذاتی زندگیوں پر بات کرنے والوں کا آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اِن دنوں تنظیم نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے جس میں طوبیٰ حسن جیسی باصلاحیت کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔

تاہم اگر ویمنز ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پائے تو ناقدین انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کو حال ہی میں کامن ویلتھ گیمز کے مقابلوں میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم؛ بھارت کے خلاف اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان

شکست کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر جویریہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

جویریہ خان لکھتی ہیں ’جو لوگ پاکستان میں ویمنز کرکٹ کو فولو نہیں کرتے، وہی لوگ ٹیم کی کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو گالیاں دینا اپنا ناقابل تلافی حق سمجھتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب، شاٹس کی درستگی، کھیلنے کی تکنیک یا کھیل کے دوران استعمال کی جانے والی حکمت عملی پر سوال اٹھانا خوش آئند ہے۔

جویریہ لکھتی ہیں ’غلطیوں کی درستگی کے لیے کی جانے والی تنقید ہمیشہ خوش آئند اور صحت مند ہوتی ہے، چاہے وہ مردوں کی کرکٹ کے لیے ہو یا پھر خواتین کی کرکٹ کے لیے‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ گھٹیا تبصرے کرنا اور کھلاڑیوں کی نجی زندگیوں پر حملہ کرنا، دونوں ہی اشتعال انگیزی اور غیر ضروری باتوں میں آتا ہے۔

آل راؤنڈر کہتی ہیں کہ کسی بھی شخص کو کچھ کہنے یا ناکامی کا لیبل لگانے سے پہلے اپنے جوتوں میں جھانک کر دیکھنا چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو حال ہی میں اچھی خبر ملی ہے، پی سی بی نے ملک کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ کیا ہے جس کا مقصد مزید ٹیلنٹ کو قومی ٹیم سے کھیلنے کے لیے راغب کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر