
آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز نے اپنی ٹیم کے کھلاڑی یجویندر چہل کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اسپنر یجویندر چہل اکثر دوسرے کرکٹرز کے ساتھ مذاق کرتے رہتے ہیں، لیکن حال ہی میں ان کے ساتھ بھی ایک مذاق ہوا۔ دراصل راجستھان رائلز نے چہل کا انسٹاگرام ہیک کرلیا اور اس کی اطلاع سوشل میڈیا پر بھی دی ۔
واضح رہے کہ بھارت کے اسپن بولر یجویندر چہل کا شمار سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرگرم کرکٹرز میں ہوتا ہے۔
آئی پی ایل 2022 میں راجستھان رائلز فرنچائز کے ساتھ ان کی وابستگی نے کرکٹ کے شائقین کو مسکرانے اور ہنسنے کے کئی لمحات فراہم کئے ہیں۔
راجستھان رائلز کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے ایڈیٹیڈ اسکرین شاٹ میں ان کی اہلیہ دھنشری ورما کے ساتھ چھ الگ الگ چیٹس تھے ۔ د
ھنشری کی چیٹ سب سے اوپر تھی، اس کے بعد سنجو سیمسن، مہندر سنگھ دھونی، جوز بٹلر، بھارتی کرکٹ ٹیم اور روہت شرما تھے۔ ہر چیٹ پر دوسری جانب سے ایک مزاحیہ نوٹ تھا۔ ان میں سب سے دلچسپ تھا جوز بٹلر نے چہل سے اورینج کیپ واپس دینے کی درخواست کی تھی ۔
یہ پیغام یجویندر چہل کی انگلینڈ میں جوز بٹلر کے ساتھ حالیہ تصویر سے متعلق تھا، جس کو “جب ہم لندن میں ملے تو جوس بھائی” کا کیپشن دیا گیا تھا ۔
راجستھان رائلز نے پہلے کی طرح چہل کا مذاق اڑانے کی کوشش کی تھی ۔ دراصل آئی پی ایل 2022 کے سیزن سے پہلے لیگ اسپنر نے راجستھان رائلز کے ایڈمن پیج کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی اور انہوں نے کئی مزاحیہ ٹویٹس شیئر کئے تھے ۔
وہیں یجویندر چہل نے راجستھان رائلز کی پوسٹ پر مزاحیہ جواب دیا۔ ہیکر کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کیا آپ نے کبھی گھی کی چھانٹے کھائے ہیں ایڈمن؟ چہل کے اس ردعمل نے فینس کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News