زمبابوے نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 10 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریان برل(54) اور لیوک جونگوے (35) کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
کپتان کریگ اروین 24 اور ریگس چکابوا 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ پچھلے دونوں میچز میں نصف سنچریز اسکور کرنے والے سکندر رضا گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن اور حسن محمود نے 2،2 جبکہ مستفیض الرحمان ، مصدق حسین، نسوم احمد اور محمود اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔
Zimbabwe hold their nerve in the decider and take the series 2-1 against Bangladesh to clinch their first-ever T20I bilateral series at home 👏
Watch all the #ZIMvBAN matches on https://t.co/CPDKNxoJ9v (in select regions) 📺 pic.twitter.com/aZvMSm4U9K
— ICC (@ICC) August 2, 2022
عفیف حسین 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمود اللہ 27 اور مہدی حسن 22 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
زمبابوے کی جانب سے وکٹر نایوچی نے 3، بریڈ ایونز نے 2 جبکہ ویزلے میڈھیویر ، شان ولیمز اور لیوک جونگوے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ریان برل کو برق رفتار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سکندر رضا آل راؤنڈ کارکردگی پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
