
قومی ٹینس پلئیراعصام الحق نے پاکستان میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قومی ٹینس پلئیراعصام الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پاکستان میں ہوتا تھا،اب ہم نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دوبارہ شروع کیا ہے۔
قومی ٹینس پلئیراعصام الحق کا کہنا تھا کہ ہر جگہ ایک ہی بات ہوتی تھی کہ میرے اور عقیل خان کے علاوہ کوئی پلئیر نہیں آتا، ہمارے یہاں سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے اچھا پلئیر سامنے نہیں آتا ہے، اسپانسرز کو جونئیرپلئیرز کی سپورٹ کرنا چاہیئے، ہمارے پاس ابھی ایک سال کیلیے اسپانسرز ہیں امید ہے آگے بھی ملیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت اور فیڈریشن ٹینس کو سپورٹ نہیں کررہی لیکن میں کوشش کروگا کہ بچوں کو زیادہ اسپانسرز ملیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جب زیادہ فنڈز ملے گے تو ملک کے دیگر شہروں میں بھی پروگرام شروع کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں بچوں کے ٹرائلز کے ذریعے بچوں کو سیلکٹ کیا جائے گا جس کے بعد کوچز اور ٹرینرز بچوں کی ٹریننگ کریں گے، اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سولہ بچوں کی تمام ٹریننگ ہماری ذمہ داری ہوگی۔
ٹیسن پلئیر کا مزیدکہنا تھا کہ ہمارے پلئیرز جب دنیا میں کھیلنے جاتے ہیں تو ان کی فٹنس نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News