
کامن ویلتھ گیمز میں مکسڈ اسکواش مقابلوں میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے مکسڈ اسکواش مقابلوں میں ناصر اقبال اور فائزہ ظفر نے حصہ لیا۔
پاکستان نے 10-11 اور 05-11 پوائنٹس حاصل کرکے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔
اس کے علاوہ جہاں آرا نبی نے چار سو میٹر فری اسٹائل میں اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر کیا۔
ویمنز ڈبلز بیڈمنٹن مقابلوں میں ماحور شہزاد اور غزالہ صدیقی کو شکست ہوگئی۔ آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے قومی کھلاڑیوں کو 10-21 اور 13-21 سے شکست دی۔
واضح رہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم بھی مسلسل تین میچز ہار کر میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News