Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی باکسر تیمور خان اور شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست سے دو چار کردیا

Now Reading:

پاکستانی باکسر تیمور خان اور شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست سے دو چار کردیا

تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین باکسنگ فیڈریشن کے پروفیشنل مقابلوں میں پاکستانی باکسرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستانی باکسر تیمور خان نے ایشین باکسنگ فیڈریشن میں بھارتی باکسر ویدانت اگروال کو شکست دے کر ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ہیوی ویٹ ٹائٹل کے لیے پاکستانی باکسر تیمور خان اور بھارتی باکسر رنگ میں اترے تو تیمور خان نے بھارتی باکسر پر مکوں کی برسات کردی اور وہ چند راؤنڈز کے بعد ٹیکنیکل ناک آؤٹ ہوگئے۔

ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مڈل ویٹ ٹائٹل کا مقابلہ بھی پاکستان کے شہیر آفریدی اور بھارتی باکسر اسرار عثمانی کے درمیان ہوا، شہیر آفریدی باکسنگ رنگ میں اترے اور چند منٹوں میں بھارتی باکسر کو دھودیا اور انہیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

اس طرح سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے شہیر آفریدی نے  پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا ، یوں ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مڈل ویٹ کا ٹائٹل بھی پاکستان کے نام رہا۔

Advertisement

کراچی کےعلاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے نادر بلوچ نے ایشین باکسنگ فیڈریشن کونٹینینٹل کا ٹائٹل تھائی باکسر کو شکست دے کر اپنے نام کیا۔

 پاکستان پروفیشنل باکسنگ کونسل کے سیکرٹری کلیم آزاد نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستانی باکسروں نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے، ان تمام باکسر کا پاکستان واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر