Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنز کا پہاڑ بنائیں تاکہ ورلڈ کپ میں سلیکشن ہو سکے، انگلینڈ کوچ

Now Reading:

رنز کا پہاڑ بنائیں تاکہ ورلڈ کپ میں سلیکشن ہو سکے، انگلینڈ کوچ

انگلینڈ کے محدود اوورز کے کوچ میتھیو موٹ نے بیٹسمینوں کو کہا ہے کہ وہ ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں رنز کا پہاڑ بنائیں تاکہ ورلڈ کپ میں سلیکشن ہو سکے۔

انگلینڈ کو حال ہی میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ نے شکست دی تھی جب تبریز شمسی نے پانچ وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم کو 90 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ہنڈریڈ ایونٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں، ٹیمل ملز نے اپنی فرنچائز سدرن بریو کے لیے متاثر کیا تھا اور پھر اسے گزشتہ سال یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جگہ سے نوازا گیا۔ ہنڈریڈ کا دوسرا سیزن بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔

ایک معروف ویب سائٹ نے انگلینڈ کے کوچ کے حوالے سے کہا کہ میتھیو موٹ کا کہنا ہے کہ کیا نئے کھلاڑی آ سکتے ہیں ، میرا جواب ہے بالکل آ سکتے ہیں، اگر وہ پرفارم کریں گے اور رنز بنائیں گے تو ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

کوچ میتھیو کا کہنا تھا کہ ہنڈریڈ کو کھلاڑیوں کی سپورٹ کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کر سکیں۔

Advertisement

میتھیو موٹ نے آئن مورگن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ محدود اوورز کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

میتھیو نے ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ وہ آدمی بنیں جو آپ کی ٹیم کا بہترین کھلاڑی ہو اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

لیام لیونگسٹون کی مثال دیتے ہوئے میتھیو کا کہنا تھا کہ وہ سب سے قیمتی کھلاڑی تھے اور ڈریسنگ روم کے لڑکوں کو اس قسم کے سفر پر جانا چاہیئے۔

میتھیو موٹ کا کہنا تھا کہ ہر کھیل کا ورلڈ کپ ٹی وی پر دکھایا جاتا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے ایک ہجوم اکٹھا ہوتا ہے، اگر آپ ان حالات میں اعلیٰ سطح کی کارکردگی دکھا سکتے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہترین ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر