Advertisement
Advertisement
Advertisement

شین واٹسن کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فہرست میں 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

Now Reading:

شین واٹسن کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فہرست میں 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
شین واٹسن کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فہرست میں 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

شین واٹسن کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فہرست میں 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل الیون کو منتخب کرنے کا موقع دیا جائے تو وہ ان پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کو اب تک کے بہترین وائٹ بال کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے اور اسٹار کھلاڑی نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک دنیا بھر میں مختلف ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں آسٹریلوی کھلاڑی نے محدود اوورز کے فارمیٹ میں کوچنگ کا رخ کیا اور انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں اسسٹنٹ کوچ کے طور پر دہلی کیپیٹلز میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں ویرات کوہلی بابر اعظم سے آگے ہیں، شین واٹسن

شین واٹسن اس کردار کو استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے بہترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں جب کہ وہ رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

آئی سی سی ریویو کی تازہ ترین قسط میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے میزبان سنجنا گنیسن نے شین واٹسن سے سوال کیا کہ وہ آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل الیون میں کھیلنے کے لیے کن پانچ کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے۔

شین واٹسن کا کہنا تھا کہ میں پہلے بابر اعظم کو منتخب کروں گا جو دنیا کے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر ہیں اور وہ دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف بھی ناقابل یقین حد تک تیزی سے اسکور کرتے ہیں۔

Advertisement

دوسرے نمبر پر انہوں نے بھارت کے سوریا کمار یادیو کو منتخب کیا جب کہ تیسرا انتخاب ان کا آسٹریلیا ہی کے ڈیوڈ وارنر کا تھا جو ان کی کوچنگ میں دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون میں چوتھے کھلاڑی کے طور پر شین واٹسن نے جوس بٹلر کو منتخب کیا جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹر رینکنگ میں 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

شین واٹسن کا آخری انتخاب حال ہی میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی رہے جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی وکٹ لینے کی صلاحیت کچھ خاص ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر