
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی بائیوگرافی درسی کتب میں شامل کرلی گئی۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سرفراز احمد نے کتاب میں بائیوگرافی شامل کیے جانے پر سماجی رابطے رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر خوشی کا اظہار کیا اور کتاب کی تصویر بھی شیئر کی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہم رول ماڈل کے طور پر بچوں کو خود سے متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔
AdvertisementThank you! This is a big honour for me. As role models we endeavour to inspire children. I would always be there to play my part in these efforts.@SindhGovt1 @sindhBoard🇵🇰 pic.twitter.com/NL4FFNlzQL
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) August 12, 2022
سرفراز احمد کے اس اعزاز پر ساتھی کھلاڑیوں، صحافیوں اور صارفین نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
حسن علی نے کہا کہ ’ کپتان آپ واقعی ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، مجھے اپنے کپتان پر فخر ہے‘۔
AdvertisementKaptan you’re truly role model of us proud of you mera kaptan 🇵🇰 https://t.co/H9GZCmm4bA
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) August 13, 2022
وہاب ریاض نے کہا کہ ’ ماشاء اللہ سیفی، پاکستان کے لیے آپ کی خدمات تعریف اور اعتراف کے لائق ہیں، بہت بہت مبارک ہو‘۔
MashAllah Saifi. A well deserved appreciation and acknowledgment of your services for 🇵🇰. Many congrats! ❤️ https://t.co/XwphQ1HhXe
Advertisement— Wahab Riaz (@WahabViki) August 13, 2022
شان مسعود نے کہا کہ ’ آپ رول ماڈل ہیں بھائی‘۔
You’re a role mode bhai 🤗🤗🤗 https://t.co/k0MFs40S9x
— Shan Masood (@shani_official) August 12, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمرجنگ کھلاڑی عارش علی خان نے کہا کہ ’آپ بہت عظیم ہیں سیفی بھائی، کپتان‘۔
https://twitter.com/aarishkh/status/1558207236404613125
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News