سیلابی ریلے سے ملک میں تباہی، شعیب اختر کا طنزیہ ٹوئٹ
طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ملک میں تباہی مچادی ہے، اس صورت حال پر سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا طنزیہ ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کہنا تھا کہ ’میرے عزیز ہم وطنو، سیلاب ملک میں تباہی مچارہا ہے‘۔
میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں۔ چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو۔ قیمتیں 4 سے 5 گناہ بڑھا دو۔ کسی کی مدد نہیں کرنا۔ یہی تو وقت ہے منافع کمانے کا۔ اور سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو گالیاں دینا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف وہی ہیں۔ pic.twitter.com/1UXnKB5rFg
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 25, 2022
انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کرلو اور قیمتیں 4 سے 5 گنا بڑھادو، کسی کی مدد نہیں کرنا‘۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے تباہی؛ ملک بھر میں 937 افراد جاں بحق
شعیب اختر نے مزید لکھا کہ ’یہی تو وقت ہے منافع کمانے کا اور یہ سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو گالیاں دینا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف وہی ہیں‘۔
واضح رہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زائد افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے ہیں۔
دوسری جانب بارش برسانے والا ایک اور مضبوط سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جب کہ رابطہ سڑکیں بہہ جانے اور پل ٹوٹنے کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر صوبوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے قائم وزیراعظم ریلیف فنڈ کا ایس ایم ایس نمبر جاری
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا ایک مضبوط سسٹم جنوب وسطی اور مغربی بلوچستان تک پھیل رہا ہے جس کے باعث چمن شہر کے نواحی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
