Advertisement
Advertisement
Advertisement

اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان

Now Reading:

اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کو لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز میں شارٹ لسٹ کر لیا ہے جس کے بعد ان گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کے امکان میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اولمپک ایونٹ میں کرکٹ کا مقابلہ آٹھ دیگر کھیلوں کے ساتھ ہوگا جس میں بیس بال/سافٹ بال، فلیگ فٹ بال، لیکروس، بریک ڈانسنگ، کراٹے، کک باکسنگ، اسکواش اور موٹرسپورٹ شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پریزنٹیشن کی صحیح تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے، لیکن ایونٹ میں گیم کی شمولیت کے بارے میں حتمی فیصلہ 2023 کے نصف آخر میں متوقع ہے، جب ممبئی میں آئی او سی کی میٹنگ شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ اولمپک میں کھیلوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہے لیکن انہیں شامل کرنے کے لیے درج ذیل معیار کی فہرست کو پورا کرنا ضروری ہے۔

کھیلوں کی میزبانی کی لاگت اور پیچیدگی میں کمی کو ترجیح دینا۔

Advertisement

بہترین اتھلیٹس اور کھیلوں کو شامل کرنا جو اتھلیٹ کی صحت اور حفاظت کو اولیت دیتے ہیں۔

دنیا بھر کے شائقین کی عالمی اپیل کو تسلیم کرنا، اور میزبان ملک کی دلچسپی۔

نئے شائقین اور کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے صنفی مساوات اور نوجوانوں کی مطابقت کو ترجیح دینا۔

صاف ستھرا کھیلوں کی حمایت کے لیے دیانتداری اور انصاف پسندی کو برقرار رکھنا۔

طویل مدتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے ماحولیاتی پائیداری کی حمایت کرنا۔

آئی سی سی کو اولمپکس میں کھیل کی شمولیت پر یقین ہے کیونکہ جاری برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں خواتین کے کرکٹ مقابلوں کی مقبولیت میں اضافہ نظر آیا ہے۔

Advertisement

آئی سی سی چیف ایلار ڈائس کا کہنا تھا کہ ہم نے کامن ویلتھ گیمز سے دیکھا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے بڑے ہجوم کے سامنے کھیلنے میں کتنا لطف اٹھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ٹی وی پر بھی ناظرین کی بڑی تعداد نے کرکٹ کو دیکھا ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایلار ڈائس نے کہا تھا کہ ہم نے اولمپک گیمز میں شامل ہونے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے، اور کرکٹ کی لاس اینجلس اولمپک گیمز میں شامل کرنے کے لیے منتظمین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔

ایلار ڈائس نے مزید کہا کہ ملٹی اسپورٹس گیمز میں ہونا، چاہے وہ کامن ویلتھ گیمز ہوں یا ایشین گیمز یا افریقی گیمز، کرکٹ کو ان ملٹی سپورٹس ایونٹس میں شامل کرنا ہمارے کھیل کی ترقی کے لیے اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے بہت سے ممبر ممالک کو حوصلہ دیتا ہے اور یہ امید کرتے ہیں کہ ان گیمز کی کوریج کے ذریعے کرکٹ کا کھیل نئے سامعین تک پہنچے جو روایتی کرکٹ کے نابلد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر