Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامران اکمل نے خود کو قومی ٹیم کے لیے اَن فِٹ قرار دے دیا

Now Reading:

کامران اکمل نے خود کو قومی ٹیم کے لیے اَن فِٹ قرار دے دیا
کامران اکمل نے خود کو قومی ٹیم کے لیے ان فٹ قرار دے دیا

کامران اکمل نے خود کو قومی ٹیم کے لیے ان فٹ قرار دے دیا

طویل عرصے قومی ٹیم سے باہر رہنے والے وکٹ کیپر و بیٹر کامران اکمل نے خود کو قومی ٹیم کے لیے ان فٹ قرار دے دیا ہے۔

کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ اب ان کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے، خاص کر محمد رضوان، سرفراز احمد اور اعظم خان جیسے دیگر کھلاڑیوں کی موجودگی میں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب دوستی کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے بلکہ میرٹ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر ہونا چاہیے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ٹیم انتخاب پر کامران اکمل نے سوالات اٹھادیے

انہوں نے کہا کہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاندار رہے ہیں اور کوئی بھی ان کی جگہ نہیں لے سکتا ہے۔

کامران اکمل نے ساتھی وکٹ کیپر محمد رضوان کی بھی تعریف کی ہے جن کی کارکردگی مختصر ترین کرکٹ فارمیٹ میں ناقابل یقین رہی ہے۔

واضح رہے کہ کامران اکمل اگرچہ کافی عرصہ سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن اس دوران وہ دنیا بھر کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے ہیں۔

Advertisement

انہیں حال ہی میں کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے باغ اسٹالینز کی جانب سے آئیکون پلیئر نامزد کیا گیا ہے جبکہ کرکٹ شائقین بھی کے پی ایل کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔

Advertisement

کشمیر پریمیئر لیگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ایل مقامی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو ثابت کرنے کا ایک بہترین موقع ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر کھلاڑیوں سے تجربہ حاصل کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن 11 اگست سے شروع ہونے جارہا ہے جس کے میچز 25 اگست تک جاری رہیں گے جبکہ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر