Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامن ویلتھ گیمز، انعام بٹ اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکے

Now Reading:

کامن ویلتھ گیمز، انعام بٹ اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکے

پاکستان کے اسٹار ریسلر انعام بٹ آج کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے فری اسٹائل ریسلنگ مقابلوں کے فائنل میں بھارتی ریسلر سے شکست کھا گئے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار ریسلر انعام بٹ نے جمعہ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے فری اسٹائل 86 کلوگرام ایونٹ میں ہندوستانی حریف کے خلاف فائنل میں شکست کے بعد اپنے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔

انعام اور پونیا کے درمیان اچھے تصادم کے بعد پاکستانی کھلاڑی کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے اور انہیں ہندوستانی ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے سیمی فائنل مقابلے میں، انعام نے جنوبی افریقہ کے ایڈورڈ لیسنگ کو 5-3 سے ہرا کر پونیا کے ساتھ گولڈ میڈل کے لیے کوالیفائی کیا۔

اس سے قبل مینز فری اسٹائل 65 کلوگرام ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے عنایت اللہ نے اسکاٹ لینڈ کے راس کونلی کو شکست دے کر اپنی قوم کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا۔

Advertisement

واضح رہے کہ انعام نے کامن ویلتھ گیمز کے 2010 کے ایڈیشن میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا جب انہوں نے فائنل میں بھارت کے انوج کمار کو شکست دی تھی۔

کامن ویلتھ میں سلور میڈل جیتنے پر انعام بٹ نے برمنگھم میں بول نیوز کے خصوصی نمائندے اعجاز وسیم باکھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں گھٹنے کی چوٹ کے باعث گولڈ میڈل مقابلہ نہیں جیت سکا۔

انعام بٹ نے مزید کہا کہ حکومت بیرون ملک ٹریننگ میں مدد کرتی تو میڈلز کے کلر مختلف ہوتے۔

ریسلر انعام بٹ کے والدین کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انعام نے جیت کے لیے بھرپور کوششیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر