Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق کپتان یونس خان فواد عالم اور اظہر علی کی حمایت میں بول بڑے

Now Reading:

سابق کپتان یونس خان فواد عالم اور اظہر علی کی حمایت میں بول بڑے
سابق کپتان یونس خان فواد عالم اور اظہر علی کی حمایت میں بول بڑے

سابق کپتان یونس خان فواد عالم اور اظہر علی کی حمایت میں بول بڑے

سابق کپتان یونس خان کہتے ہیں کہ بابر اعظم اور ٹیم انتظامیہ کو فواد عالم اور اظہر علی کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے اور ان کی حمایت کرنی چاہیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بیٹر اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور ٹیم اتظامیہ کو اظہر علی اور فواد عالم کی فارم میں خرابی کے باوجود ان کی حمایت کرنی چاہیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی حمایت کرنی چاہیے جن کا ٹریک ریکارڈ اچھا رہا ہو اور وہ اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہوں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کرکٹرز کی اکیڈمی بنانے کے لیے یونس خان کا زمین کا مطالبہ

یونس خان نے کہا کہ ہمیں فواد عالم اور اظہر علی کی پشت پناہی کرنے کی ضرورت ہے، فواد عالم نے شاندار کم بیک کیا لیکن وہ اب آؤٹ آف فارم ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو اس وقت ان کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دونوں بلے بازوں کو سری لنکا کے خلاف کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اظہر علی پہلے میچ میں صرف 9 رنز ہی بناسکے جبکہ فواد عالم نے دوسرے میچ میں صرف 25 رنز ہی اسکور کیے تھے۔

یاد رہے کہ یونس خان ریڈ بال کرکٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور ان کے دعوؤں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیوکہ اس کے لیے ان کے پاس کافی تجربہ ہے۔

Advertisement

سابق کپتان نے عبداللہ شفیق کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز عمدہ فارم میں کیا تھا جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اوپننگ بلے باز پاکستان کے لیے اہم رنز بناتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر