Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

Now Reading:

افغانستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو باآسانی شکست دے کر دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلا گئے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ایک درست فیصلہ ثابت ہوا اور سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔

افغانستان کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 10.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بیٹنگ میں افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ اننگ کھیل کر 40 رنز بنائے جبکہ حضرت اللہ زازئی 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بولنگ میں افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

افغانستان کے بولرز نے سری لنکن بلے بازوں کو ابتداء سے ہی مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے دوسرے ہی اوور میں صرف 5 رنز پر 3 بلے بازوں کو پویلین واپس بھیج دیا تھا۔

سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجا پاکسا 38 اور چمیکا کرونا رتنے 31 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ان کے علاوہ صرف دنشکا گناتھیلاکا (17 )  ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے۔

Advertisement

https://twitter.com/ACBofficials/status/1563523023180664832

Advertisement

https://twitter.com/OfficialSLC/status/1563522575040294913

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر