
بھارت کے سابق کرکٹر اور معروف ہندی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ بھارتی فرنچائز مالکان کو لیگز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق آکاش چوپڑا نے اپنے یو ٹیوب چینل پر بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ پاکستانی کرکٹرزعالمی سطح پر نئی شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھارت کی ملکیت والی فرنچائزز میں حصہ لیں گے۔
آکاش نے حال ہی میں شروع ہونے والی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگز بشمول کرکٹ ساؤتھ افریقہ اور کے فرنچائز ٹورنامنٹس اور پاکستان کرکٹ کے بڑے ناموں کے مذکورہ لیگز میں شامل ہونے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
آکاش چوپڑا نے کہا کہ اس وقت پاکستانی کھلاڑیوں پر آئی پی ایل میں پابندی ہے، لیکن وہ دیگر تمام ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلتے ہیں۔
آکاش کے مطابق بھارتی فرنچائز مالکان نے دیگر لیگز میں ٹیمیں خریدی ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کریں گے۔
آکاش چوپڑا نے ویڈیو میں کہا کہ یہ بھی ہونے والا ہے اب پاکستانی کھلاڑی جلد ہی ایک بار پھر بھارتی مالکان کے لیے کھیلنے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے نجی اسپورٹس چینل کے ساتھ مل کر ایک نیا ٹی ٹوئنٹی ایونٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے دورہ آسٹریلیا کے بعد افتتاحی سیزن جنوری 2023 میں شروع ہونے والا ہے۔
سی ایس اے کی پریس ریلیز کے مطابق، مقابلے میں غیر ملکی کرکٹرز بھی ہوں گے اور مقررہ وقت پر نیلامی ہوگی۔ ہر ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں کی اجازت ہوگی۔
جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق لیگ کا انتظام ایک نئی بننے والی کمپنی کرے گی۔
بورڈ کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمپنی فی ٹیم کھلاڑیوں کی تنخواہ کے ایک پرکشش بل پر غور کر رہی ہے جو آئی پی ایل سے باہر دنیا بھر کی دیگر لیگوں کا مقابلہ کرے گی۔”
اس نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں چھ نجی ملکیت والی فرنچائزز شامل ہوں گی جو پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کے لیے راؤنڈ رابن مرحلے میں دو مواقع پر ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ تقریباً ایک ماہ میں 33 میچز ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News