Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2022: شاہینوں نے دبئی کے صحرا میں ڈیرا ڈال لیا

Now Reading:

ایشیا کپ 2022: شاہینوں نے دبئی کے صحرا میں ڈیرا ڈال لیا

قومی کرکٹ ٹیم  ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ  گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد قومی ٹیم آج دبئی پہنچ گئی جہاں آج  ٹیم ہوٹل میں آرام کرے گی۔

افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی پاکستان سے  جبکہ  محمد حسنین انگلینڈ سے یو اے ای پہنچ کر اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم 27 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 28 اگست کو کھیلے گی۔

 واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین  شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ  سمیت انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز بھی باہر ہو گئے  تھے۔

شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر