Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی کا پاکستانی مداح کے لیے سرپرائز

Now Reading:

ویرات کوہلی کا پاکستانی مداح کے لیے سرپرائز

ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان ہیں۔ ویرات کوہلی کی پاکستان میں بھی بہت بڑی فین فالوونگ ہے۔

اس وقت ایشیائی کرکٹ ٹیمیں ایشیا کپ 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ اس دوران یو اے ای میں شائقین کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو دیکھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔

اسی طرح پاکستانی شائقین بھی اپنے پسندیدہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ بہت سے شائقین نے ان کے ساتھ سیلفی لی لیکن کچھ شائقین کرکٹ کو کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع نہیں مل سکا۔

اسی طرح لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی ڈس ایبل فین نے ویرات کوہلی کا بہت انتظار کیا لیکن وہ ان سے نہ مل سکی۔

Advertisement

 انہوں نے رپورٹر سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے لمبے انتظار کے باوجود انہیں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔

جب پاکستانی مداح کی خبر ویرات کوہلی کو ملی تو وہ خصوصی طور مداح سے ملنے ان کے پاس پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ مداح لڑکی نے ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لی۔کرکٹر سے ملاقات کے بعد خوش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے لوگ ویرات کوہلی کے اس اقدام کو  پسند کر تے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ اسٹار کرکٹر کا اس طرح سے پاکستانی مداح سے ملنا ایک حیرت انگیز بات ہے۔

ویرات کوہلی سے ملاقات کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہا کہ ویرات کوہلی دنیا کے امیر ترین اور مقبول کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، لیکن ان میں کوئی انا نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر