Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ نواز دھانی کو ’سندھ کی شان‘ قرار دے دیا

Now Reading:

شاہ نواز دھانی کو ’سندھ کی شان‘ قرار دے دیا
شاہ نواز دھانی کو ’سندھ کی شان‘ قرار دے دیا

شاہ نواز دھانی کو ’سندھ کی شان‘ قرار دے دیا

معروف ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے قومی بولر شاہ نواز دھانی کو سندھ کی شان قرار دے دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان گذشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا گروپ میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن شاہ نواز دھانی کی دھواں دھاراننگز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اس میچ میں شاہ نواز دھانی کی بیٹنگ نے قومی ٹیم کو کچھ سہارا دیا اور آخری وکٹ پر کھیلتے ہوئے انہوں نے 6 گیندوں پر 16 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کے دوران وائرل ہونے والی دلچسپ میمز

شاہ نواز دھانی کی اس اننگز کو شوبز شخصیات سمیت شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جب کہ میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے انہیں ’سندھ کی شان‘ قرار دیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’واہ رے واہ شاہ نواز دھانی، سندھ جی شان‘۔

پاک بھارت میچ

دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے  محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، افتخار احم 28، شاہ نواز دھانی 16 اور کپتان بابر اعظم سمیت نائب کپتان شاداب خان 10،10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور ہاردک پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آخری اوور میں 2 گیندے قبل ہدف مکمل کرلیا تھا۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجہ نے 35،35 رنزبنائے، سوریا کماری یادو 18 جب کہ ہاردک پانڈیا 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ مین آف دی میچ کا اعزاز ہاردک پانڈیا کے نام رہا تھا۔ جنہوں نے میچ میں 25 رنز دے کر پہلے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جب کہ بیٹنگ میں بھی انہوں نے 17 گیندوں پر 33 رنز بنائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر