
پاک بھارت میچ میں اہم کردار ادا کرنے والے رویندرا جڈیجا نے میچ کے اہم راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے میچز جاری ہیں جس کے گروپ اسٹیج کا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
اس میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی جب کہ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے رویندرا جڈیجا نے میچ کے اہم راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریشبھ پنت کو پاک بھارت میچ میں کیوں ڈراپ کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے رویندرا جڈیجا نے کہا کہ ’پاکستان کے خلاف مجھے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجنا ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات جب بائیں ہاتھ کا اسپنر یا لیگ اسپنر بولنگ کررہا ہوتو الٹے ہاتھ کے بلے باز کو بھیجنا بیٹنگ سائڈ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الٹے ہاتھ کے بلے باز عام طور پر الٹے ہاتھ کے اسپنر یا لیگ اسپنر کو باآسانی کھیلتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ میں جب الٹے ہاتھ کے اسپنر محمد نواز اچھی بولنگ کررہے تھے تو بھارت نے رویندرا جڈیجا کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا تھا۔
رویندرا جڈیجا کے بیٹنگ پر آنے کے بعد پاکستان ٹیم نے محمد نواز کے اوورز روک لیے تھے جس کا فائدہ بھارتی ٹیم کو ہوا تھا۔
خیال رہے کہ رویندرا جڈیجا نے اس میچ میں 35 رنز کی اننگز کی بدولت جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News