Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیاکپ؛ فخر زمان سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرامید

Now Reading:

ایشیاکپ؛ فخر زمان سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرامید
ایشیاکپ؛ فخر زمان سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرامید

ایشیاکپ؛ فخر زمان سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرامید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ بھارت سے میچ کافی اچھا ہوا، ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک کھلاڑی میچ کا پانسا پلٹ دیتا ہے، ٹیم ہونے کے ناطے ہم اچھا کھیلے ہیں جب کہ کلوز میچ ہونے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر ہم ہار بھی جائیں تو مورال بلند رہتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ؛ انضمام نے قومی ٹیم کو خبر دار کردیا

فخر زمان کہتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی میں کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھنا چاہیے، ہانگ کانگ کوالیفائرز میں اچھا کھیل کرآئی ہے۔ کوشش کریں گے کہ میچ جیت کر سپر فور میں کوالیفائی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ انجریز تو کھیل کا حصہ ہیں جو آتی رہتی ہیں بس اس کو کنٹرول کرنا آنا چاہیے، میڈیکل ٹیم کھلاڑیوں کو فٹ کرنے کے لیے بہترین کام کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں ہمارے تمام کھلاڑی آئندہ میچز میں مکمل فٹ ہوں گے اور دستیاب ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 میں پاکستان ٹیم کا اگلا مقابلہ کل ہانگ کانگ سے جس میں جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم واپس وطن روانہ ہوگی۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان ٹیم کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا تھا جس میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر