
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق کپتان انضمام الحق سے اہم اعزاز چھین لیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
Babar Azam enters Pakistan's famous 10-wicket win over England on the NSK Honours Board ✍️#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/ozT6ssSQvA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2022
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1573024768340754435?cxt=HHwWhoC8vanswNQrAAAA
اس کے علاوہ بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے، بحیثیت کپتان ان کی تینوں فارمیٹ کی سنچریوں کی تعداد 10 ہے جبکہ انضمام الحق 9 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
Advertisement𝐋𝐄𝐀𝐃𝐄𝐑 🫡
Babar Azam adds another record to his name.#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/OwILoK9Qm0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News