
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی بلے باز آصف علی اور افغان بولر فرید احمد پر جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران آصف علی اور فرید احمد کا جھگڑا ہوا۔
میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا۔
یاد رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستانی اننگز کے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر آصف علی کے آؤٹ ہونے کے بعد پیش آنے والے اس واقعے پر دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آصف علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.6 خلاف ورزی کی۔ان پر حریف کھلاڑی کے سامنے جارحانہ انداز اختیار کرنے پر جرمانہ ہوا جبکہ افغان کھلاڑی کو نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔
Asif Ali and Fareed Ahmad have both been punished for an altercation which occurred during the #AsiaCup2022 Super Four clash.
Details 👇https://t.co/WiR7Jz9eFP
— ICC (@ICC) September 9, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News