Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیاکپ؛ رسمی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

Now Reading:

ایشیاکپ؛ رسمی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی
ایشیاکپ؛ رسمی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشیاکپ؛ رسمی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

دبئی: ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے رسمی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان سپر فور مرحلے کا رسمی میچ کھیلا گیا جس میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز کا ہدف دیا جس کو سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوور میں پورا کرلیا۔

پاکستان بیٹنگ

پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، محمد رضوان 14 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے جب کہ فخر زمان 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 30 رنز اسکور کیے جب کہ محمد نواز 26 اور افتخار احمد 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان ٹیم آخری اوور میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 3، مہیش تھیکشنا اور پراموڈ مدھوسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا بیٹنگ

سری لنکا نے 17 اوورز کے اختتام تک مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جب کہ سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے نصف سنچری کی بدولت 55 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

علاوہ ازیں سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجا پاکسے 24 اور داسن شاناکا 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ وینندو ہسرنگا 10 بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

 پاکستان الیون

پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جب کہ دیگر اسکواڈ میں وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد محمد حسنین شامل ہیں۔

سری لنکن الیون

دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر