
نسیم شاہ بھی شاہ نواز دھانی کے رنگ میں رنگ گئے
نسیم شاہ اور شاہ نواز دھانی کی ’سندھی گانا‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کے مختلف پلیٹ فارمز پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہ نواز دھانی اور نسیم شاہ کی سندھی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ، شاہ نواز دھانی کے ساتھ موجود ہیں اور دونوں ہی کھلاڑی سندھی گانا گنگنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ نواز دھانی سماجی پلیٹ فارمز پر متحارک رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہوتی ہیں۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے بعد نسیم شاہ کے فولوورز کی تعداد میں راتوں رات لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔
ایشیاکپ سے قبل نسیم شاہ کے انسٹاگرام پر فولوورز کی تعداد 4 لاکھ تھی جو کہ اب بڑھ کر 1 ملین تک مہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ نواز دھانی کا پنجابی لہجے میں اپنے فینز کے نام پیغام
ایشیاکپ کے دوران نسیم شاہ کے یادگار چھکوں نے ان کے فولوورز کی تعداد میں 7 لاکھ سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں چھکے لگائے تھے جس کی بدولت پاکستان نے ناقابل یقین فتح حاصل کی تھی اور یہی چھکے پاکستان ٹیم کے لیے فائنل تک رسائی کا ذریعہ بھی بنے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News