Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے بابر اعظم کو بڑی دھمکی دے دی

Now Reading:

ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے بابر اعظم کو بڑی دھمکی دے دی
ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے بابر اعظم کو بڑی دھمکی دے دی

ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے بابر اعظم کو بڑی دھمکی دے دی

ہانگ کانگ کے کھلاڑی بابر حیات نے ایشیاکپ 2022 میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دھمکی دے دی ہے۔

ہانگ کانگ کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر حیات کا جعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے میچ میں دباؤ صرف ہم پر نہیں بلکہ پاکستان ٹیم پر بھی ہوگا۔

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے خلاف مقابلہ ناک آؤٹ ہوگا جو کہ دونوں ٹیموں کے لیے ہائی پریشر گیم ہوگا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ؛ انضمام نے قومی ٹیم کو خبر دار کردیا

بابر حیات کہتے ہیں ’پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اور ان کے پاس اچھا بولنگ اٹیک ہے جو کہ شاید ٹورنامنٹ کا بھی بہترین بولنگ اٹیک ہو، لیکن ہم میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سے کھلاڑی کرکٹ سے دور رہے جس سے ان کی کرکٹ پر منفی اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ چند سالوں میں کووڈ کی وجہ سے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی کیونکہ کووڈ کی وجہ سے ہانگ کانگ میں کافی پابندیاں عائد تھیں اور گراؤنڈز کو بند کردیا گیا تھا۔

Advertisement

ہانگ کانگ کے بلے باز کہتے ہیں کہ اس دوران ہم کبھی کبھار ہی کلب کرکٹ کھیلا کرتے تھے جس سے ہماری کرکٹ گری اور اب پابندیوں میں نرمی کے بعد ہم تین ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان آج شارجہ میں فیصلہ کن میچ ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم پلے فور مرحلے میں کوالیفائی کرے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم واپس وطن روانہ ہوگی۔

ہانگ کانگ کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے ایک زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جب کہ بھارت، افغانستان اور سری لنکا پہلے ہی پلے فور مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر