انضمام الحق
قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ایشیاکپ میں ہانگ کانگ کے خلاف اگلے میچ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو انہیں ہلکا نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 میں اگلا مقابلہ کل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ سے ہوگا، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرے گی۔
مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ’کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے دی
انضمام الحق نے کہا کہ اس میچ میں آصف علی اور خوشدل شاہ کو ڈراپ کرتے ہوئے حیدر علی کو موقع ملنا چاہیے۔ اگر پاکستان کے پاس شعیب ملک جیسا تجربہ کار کھلاڑی ہوتا تو بہتر ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے میچز میں کھلاڑیوں پر دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے اور ہر کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے ٹیم پر کتنا زیادہ دباؤ ہوتا ہے، ٹیم کا ہر کھلاڑی ہر ممکن کوشش کررہا ہوتا ہے اور وہ اس سے زیادہ کر بھی کیا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ 2022 میں پاکستان ٹیم کا پہلا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا، جس میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ2022؛ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست
بھارت نے ہاردک پانڈیا کی شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس کے باعث کامیابی اپنے نام کی تھی جب کہ قومی ٹیم صرف 147 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہی تھی۔
ہاردک پانڈیا نے پہلے گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بلے بازی کرتے ہوئے وہ 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
انہوں نے آخری اوور میں محمد نواز کو چھکا لگاکر میچ کا اختتام کیا تھا، ان کی کارکردگی کے عوض انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
