Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخر زمان اور شاہین شاہ کی فٹنس کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

Now Reading:

فخر زمان اور شاہین شاہ کی فٹنس کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
فخر زمان اور شاہین شاہ کی فٹنس کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

فخر زمان اور شاہین شاہ کی فٹنس کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور: فخر زمان بحالی کے لیے جمعہ کو لندن روانہ ہوں گے جب کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کی بحالی کے لیے طبی ماہرین سے رابطہ کرلیا ہے جو ان کی بحالی کے لیے بہترین طبی دیکھ بھال فراہم کریں گے۔

Advertisement

لندن میں قیام کے دوران پی سی بی فخر زمان کے لیے تمام متعلقہ لاجسٹک انتظامات کرے گا اور وہ پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔

پی سی بی کے ایڈوائزری پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں جو شاہین شاہ آفریدی کا بھی علاج کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے بیانیے میں کہنا ہے کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اپنی بحالی میں شاندار پیش رفت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے وقت پر مکمل صحت یاب ہوجائیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان، محمد عامر کی تنقید

واضح رہے کہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں جب کہ فخر زمان کو ریزرو کے طور رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر