
پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں اور امکان ہے کہ انہیں کوئی الوداعی میچ نہیں دیا جائے گا۔
شعیب ملک کے سابق ساتھی محمد حفیظ نے انہیں گذشتہ سال ایک ساتھ ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا تھا۔
اس بات کا انکشاف محمد حفیظ نے حال ہی میں نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے تقریباً 21،22 سال پاکستان کے لیے کھیلا ہے اور اتنا لمبا عرصے کھیلنا اور اپنی فٹنس کو برقرار رکھنا کوئی عام بات نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کو شکست، شعیب ملک کی تنقید
انہوں نے انکشاف کیا کہ جب میں ریٹائر ہورہا تھا تو شعیب ملک کو بھی ساتھ ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ میں جانتا تھا کہ ان کی عزت نہیں کی جائے گی۔
سابق کپتان کہتے ہیں کہ میرے خیال میں شعیب ملک ایک آخری مرتبہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے لیکن ہماری کرکٹ بہت ظالم ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ جب میں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تو ٹیم مینجمنٹ سے 2019 کے ورلڈ کپ میں آخری میچ دینے کو کہا تھا لیکن مجھے بھی الوداعی میچ نہیں دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ شعیب ملک جیسا کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ نہیں، اگر وہ ورلڈ کپ میں شریک ہوتے تو ٹیم کو ایک سینئر کھلاڑی مل جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم میں شعیب ملک کا متبادل نہیں ہے، عاقب جاوید
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ مت بھولیں کہ شعیب ملک نے 22 سال کرکٹ کھیلی ہے اور ہمیں ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جن کے ساتھ ہم جیتنے کا کمبی نیشن بناسکیں خواہ وہ 40 سال کا ہو یا 20 سال کا‘۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے اعلان پر کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News