
محمد حفیظ نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کرلیا
سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کرلیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اپنی فیملی کے ہمراہ ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ اس دوران انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
Alham du Lillah blessed & humbled #Kiswa @Roshaan_Hafeez8 pic.twitter.com/hjpYvJBXM4
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 25, 2022
تصاویر میں محمد حفیظ کے ہمراہ ان کی اہلیہ، بیٹا اور دونوں بیٹیاں بھی موجود ہیں جب کہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ اور ان کے بیٹے نے غلافہ کعبہ کی تیاری میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔
اس سے قبل محمد حفیظ نے خانہ کعبہ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جب کہ ان کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Alham du Lillah blessed to perform Umrah with family. May Allah accept it Aameen 🤲🏼🤲🏼🤲🏼. May Allah bless all muslims to visit once in life to the most beautiful & blessed place on earth #Makkah pic.twitter.com/17hJLcnYPk
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 23, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین حج اور عمرہ زائرین کے لیے دو سالوں سے عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: معلوم تھا کہ شعیب ملک کو عزت نہیں دی جائے گی، تب ہی ساتھ ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا، محمد حفیظ
پابندی ہٹائے جانے کے بعد بابر اعظم سمیت پاکستان کے کئی نامور کرکٹرز اور شوبز شخصیات عمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News