Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی ٹیم میں پاور ہٹر ٹم ڈیوڈ کی ضرورت ہے، ایڈم گلکرسٹ

Now Reading:

آسٹریلوی ٹیم میں پاور ہٹر ٹم ڈیوڈ کی ضرورت ہے، ایڈم گلکرسٹ

آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کو پاور ہٹر ٹم ڈیوڈ کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم آسٹریلیا کے پاور ہٹر ٹم ڈیوڈ کی ضرورت ہے، اگر پاور ہٹر شامل کیا گیا تو تو مارکس اسٹونیس کو اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے کافی دباؤ ہو گا۔

آسٹریلوی کے لیجنڈز ایڈم گلکرسٹ کا خیال ہے کہ ٹم ڈیوڈ کو آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے لیکن وہ اس کھلاڑپر متفق نہیں ہوسکے جس کی جگہ وہ لیں گے۔

جبکہ ڈیوڈ نے بھارت کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں صرف 18 رنز اور 2 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کے 26 سالہ نوجوان کھلاڑی ٹم ڈیوڈ  نے حیدر آباد میں اس سیریز کے آخری کھیل میں شاندار نصف سنچری کے ساتھ اپنی ٹاپ کلاس کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

گزشتہ روز ڈیوڈ نے صرف 27 گیندوں میں 54 رنز بنائے۔ ان کی اننگز چار چھکوں اور دو چوکوں سے سجی تھی۔

آسٹریلیا کے لیجنڈ ایڈم گلکرسٹ سے حال ہی میں آنے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے اپنی بہترین آسٹریلیا الیون کا نام لینے کو کہا گیا تھا تو انہوں نے کہا  ڈیوڈ نے پہلے ہی نمایاں ہونے کے لیے کافی کام کیا ہے۔

ایڈم گلکرسٹ نے آئی سی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹم ڈیوڈ کو اس الیون میں جگہ ہونی چاہیے.

گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ ٹم ڈیوڈ کی طاقت اور جس طرح سے اس نے اسے سنبھالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی ہونا چاہیے جو 15 یا 20 گیندوں پر 50 یا 60 رنز بنا سکے.

آسٹریلیا کے سابق بیٹسمین اسٹیو وا نے بھی ایڈم گلکرسٹ کی تجویز کی حمایت کی، حالانکہ سابق چیمپیئن دائیں ہاتھ کے بولر اسٹیو وا نے کہا کہ اب اور اکتوبر کے وسط میں ٹورنامنٹ کے آغاز کے درمیان بہت کچھ بدل سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر