
کیا آپ ان 2 مشہور کھلاڑیوں کو پہچان سکتے ہیں؟
تصویر میں موجود یہ بچے آج کے دور کے دو بڑے کرکٹ ستارے ہیں جنہیں ساری دنیا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارت کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں صارفین نے دونوں کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/MasabAqeelreal/status/1574741458162065408?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1574741458162065408%7Ctwgr%5E2a39c8cccd9afe787772cfa5027ae75a5df358c0%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2379203%2F24
کرکٹ کے میدان میں موازنے کے بعد اب دونوں کھلاڑیوں کی بچپن کی تصاویر دیکھ کر بھی موازنہ کیا جارہا ہے جس کی خاص وجہ دونوں کھلاڑیوں کی ایک جیسی شرٹ ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے ایک جیسی شرٹ پہن رکھی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ دونوں کھلاڑیوں کے بچپن میں بال بھی ایک جیسے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی آمدنی کتنی ہے؟
تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین انہیں جڑواں بھائی بھی قرار دے رہے ہیں جب کہ ایک صارف نے ان کی جوڑی کو بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ’کرن ارجن‘ سے بھی تشبیہ دی ہے۔
میٹ نامی صارف کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ کہیں کمبھ کے میلے میں تو نہیں بچھڑے تھے‘۔
https://twitter.com/meet7hazard/status/1574761042248601600
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News