جسپریت بمراہ ایشیا کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بھی باہرہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) ذرائع کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ کمر کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئےہیں۔
بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ کو مکمل صحتیاب ہونے میں چھ ماہ لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بمراہ کمر میں اسٹریس فریکچر کے باعث لمبے عرصے تک کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں اور وہ یقینی طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ جسپریت بمراہ نے پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد میڈیکل ٹیم کے کہنے پر انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
جسپریت بمراہ کمر کی انجری کی وجہ سے ہی اگست ستمبر میں ہونے والا ایشیا کپ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔
ان کی جگہ ٹیم میں محمد شامی یا محمد سراج کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
