Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہربھجن سنگھ اسلام قبول کرنا چاہتے تھے، انضمام کا انکشاف

Now Reading:

ہربھجن سنگھ اسلام قبول کرنا چاہتے تھے، انضمام کا انکشاف
ہربھجن سنگھ اسلام قبول کرنا چاہتے تھے، انضمام کا انکشاف

ہربھجن سنگھ اسلام قبول کرنا چاہتے تھے، انضمام کا انکشاف

سابق کپتان انضمام الحق کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ہربھجن سنگھ کے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا انکشاف کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سیلکٹر انضمام الحق کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارت کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات کی ہے۔

ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ’نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل صاحب ہر روز ہمارے پاس آتے تھے اور ہم نے ایک کمرہ بنارکھا تھا جس میں ہم نماز پڑھا کرتے تھے‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ہربھجن سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنی دوستیوں کا انکشاف کردیا

انضمام الحق کہتے ہیں مولانا طارق جمیل صاحب مغرب کی نماز ہمیں پڑھایا کرتے تھے اور بعد از نماز تھوڑی دیر ہم سے بات کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی عرفان پٹھان، ظہیر خان اور محمد کیف کو ہم ساتھ نماز پڑھنے کی دعوت دیا کرتے تھے جن کے ساتھ دو چار بھارتی کھلاڑی بھی آجایا کرتے تھے جو نماز تو نہیں پڑھتے تھے لیکن ہمیں بیٹھ کر دیکھا کرتے تھے اور مولانا کی بات سنتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک دن مولانا طارق جمیل صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے مجھ سے کہا کہ یہ جو آدمی ہے نا، میرا دل کرتا ہے میں ان کی بات مان لوں‘۔

Advertisement

سابق چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ ہربھجن کو یہ تو نہیں معلوم تھا کہ مولانا کون ہیں لیکن ہربھجن کو ان کی باتیں ماننے کو دل کرتا تھا جس پر میں نے ان سے کہا کہ پھر مان لوں کیا مشکل ہے لیکن انہوں نے جواب کیا تمھیں دیکھ کر رک جاتا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ’بعد ازاں میں نے ان سے سوال کیا کہ بھئی مجھے دیکھ کر کیوں رک جاتے ہوں؟ تو کہنے لگے کیونکہ تمھاری زندگی ایسی نہیں ہے‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر