Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا

Now Reading:

ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا

ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے میچز جاری ہیں جس کا سپر فور مرحلہ گذشتہ روز شروع ہوا۔

سپر فور مرحلے میں آج بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

بھارت کی بیٹنگ

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اوورز کے اختتام تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 54 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

بعد ازاں چھٹا اوور پاکستان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا جب شاداب خان کی پہلی گیند پر کپتان روہت شرما 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی دوسری وکٹ 62 رنز پر گری جب کے ایل راہول کو محمد نواز نے 28 رنز پر آؤٹ کردیا، سوریا کمار یادیو 13، رشبھ پنت 14، ہاردک پانڈیا صفر اور دیپک ہودا 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی سب سے زیادہ 60 رنز بناکر آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے جب کہ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین اور نسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی سست روی سے بیٹنگ جاری رہی جب کہ پاکستان نے 10 اوورز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 76 رنز ہی اسکور کیے تھے۔

Advertisement

بعد ازاں قومی بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف ایک گیند پہلے پورا کرکے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 71 رنز اسکور کیے جب کہ محمد نواز جارحانہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں آصف علی 16، فخرزمان 15، کپتان بابر اعظم 14 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ خوشدل شاہ 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، روی بشنوئی، ہاردک پانڈیا اور یوزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی پلیئنگ الیون

پاکستانی اسکواڈ میں کپتانی کے فرائض بابر اعظم اور نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان انجام دیے جب کہ دیگر اسکواڈ میں وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہ نواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا تھا۔

Advertisement

بھارتی پلیئنگ الیون

بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما نے کی جب کہ دیگر اسکواڈ میں ویرات کوہلی، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، دیمپ ہودا، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ اور یوزویندر چہل شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر