Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ایتھلیٹ کو 100 ملین ڈالرز کا نقصان

Now Reading:

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ایتھلیٹ کو 100 ملین ڈالرز کا نقصان

امریکی باسکٹ بال کلب بروکلین نیٹس کے گارڈ کیری ارونگ کا کہنا ہے کہ کووڈ ویکسین نہ لگوانے پر انہیں 100 ملین ڈٓالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سیزن میں 30 سالہ ارونگ مارچ تک نیٹ کے ہوم گیمز میں نہیں کھیل سکے تھے کیونکہ نیویارک کی جانب سے ان ڈور مقامات پر حفاظتی ٹیکے نہ لگائے گئے لوگوں پر پابندی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کیری ارونگ نے کہا کہ کورونا کے حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے پر انہیں چار سال کے معاہدے میں ترمیم کرنا پڑی جس سے مجھے 100 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

کیری ارونگ کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ لگوانے کے بعد مجھے اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ نیا این بے اے سیزن 18 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے اور ارونگ نیٹس کے لیے 36.5 ملین ڈالرز پلیئر آپشن ڈیل پر کھیلے گا اور ممکنہ طور پر اگلی موسم گرما میں ایک مفت ایجنٹ بن سکتا ہے۔

Advertisement

کیری ارونگ نے 2021 میں ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع کی تھی۔

ارونگ نے کہا کہ ہمیں یہ سب کچھ پچھلے سال تربیتی کیمپ سے پہلے معلوم ہونا چاہیے تھا اور یہ صرف اس وجہ سے نہیں ہوا کہ میں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

کیری ارونگ کے مطابق یہ کڑوی گولی کی طرح ہے اور مجھے اس کو نگلنا بھی ہے اور اسی کے ساتھ رہنا پڑے گا۔

تاہم ارونگ کے نظریہ کو جنرل منیجر شان مارکس نے متنازعہ قرار دیا اور کہا کہ جب وبائی بیماری شروع ہوئی تھی اس وقت معاہدے کی بات چیت منقطع ہو گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر