Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود شامل

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود شامل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود شامل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود شامل

لاہور: 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے ٹیم میں شامل ہیں۔

اسکواڈ کی کپتانی بابر اعظم کے سپرد کی گئی ہے، نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان انجام دیں گے جب کہ آصف علی اور حیدر علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسکواڈ میں حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ اور عثمان قادر شامل ہیں۔

فخرزمان، محمد حارث اور شاہ نواز دھانی کو ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

Advertisement

محمد وسیم کہتے ہیں ’اس وجہ سے ہم نے ان لڑکوں پر اعتماد کیا ہے جو  ورلڈ کپ 2021 کے بعد سے اسکواڈ کا حصہ رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان لڑکوں پر سرمایہ کاری کی ہے، اس لیے مناسب ہے کہ انہیں لڑکوں کو ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے جس کے لیے انہوں نے سخت محنت اور تیاری کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’شاہین کے حوالے سے حوصلہ افزاء اطلاعات موصول ہورہی ہیں جب کہ وہ اگلے ماہ کے اوائل میں دوبارہ بولنگ شروع کرسکتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبورن میں بھارت کے خلاف ہوگا۔

دوسرا میچ پاکستان ٹیم 27 اکتوبر کو گروپ بی کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی جب کہ تیسرا میچ 30 اکتوبر کو گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا۔

چوتھا میچ 3 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا جب کہ گروپ میچز کا پانچواں اور آخری میچ 6 نومبر کو بنگلادیش کے خلاف ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر