
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی انجری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آج پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کے بجائے آرام کریں گے۔
وہ آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔
محمد رضوان کل افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان ابتدائی میچز سے انجری مسائل سے دوچار ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں ان کی انجری بڑھ گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News