Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت سے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کے حوالے سے پی سی بی کا واضح موقف سامنے آگیا

Now Reading:

بھارت سے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کے حوالے سے پی سی بی کا واضح موقف سامنے آگیا
ڈومیسٹک کرکت

زبردست صدر محترم صاحب! اللہ پاک آپ کو اور عزت سے نوازے۔ کلب اور صحافیوں کے لیے ہمیشہ پیش پیش

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو مستقبل میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے لیے غیر جانبدار میزبان بننے کی پیشکش کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے پاکستان میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران یہ پیشکش کی ہے۔

          تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھی واضح موقف سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا ہوگا‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مداح انگلینڈ کی میزبانی میں پاک بھارت سیریز کے خواہشمند

ایک بیان میں پی سی بی کے عہدیدار نے بتایا کہ ’ای سی بی کی جانب سے انگلینڈ میں پاک بھارت سیریز کی میزبانی کے لیے پیشکش کے حوالے سے بورڈ کے اندر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس معاملے پر بی سی سی آئی سے کوئی بات ہوئی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان بھارت کے خلاف اپنی ہوم سیریز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلتا ہے تو 2015 سے کرکٹ کو وطن واپس لانے کی ان تمام کوششوں کو بری طرح نقصان پہنچے گا۔

اس سے قبل بی سی سی آئی نے بھی اس پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل قریب میں ایسا ہونے کے امکانات موجود نہیں ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کو ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے اس سے قبل سال 2012 میں بھارت میں وائٹ بال سیریز کھیلی تھی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2007 میں ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر